اسلام آباد میں مہمانوں کی آمد جاری، او آئی سی اجلاس کی تیاریاں مکمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں مہمانوں کی آمد جاری، او آئی سی اجلاس کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد میں مہمانوں کی آمد جاری، او آئی سی اجلاس کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی کے  اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طٰہٰ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس 19 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری کا وفاقی دارالحکومت آمد پر استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم  نے افغانستان کی صورتحال پر اجلاس طلب کر لیا

او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس 19دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا

اس موقعے پر دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے او آئی سی کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طٰہٰ کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کانفرنس کا انعقاد پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

او آئی سی کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طٰہٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پر امن اور مستحکم افغانستان کیلئے بہترین کردار ادا کیا۔ سیکریٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم کی آمد پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہٰ نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے۔

حسین ابراہیم طٰہٰ سمیت دیگر مہمان 19 دسمبر کو وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں او آئی سی اجلاس کی غرض سے 3روز کیلئے سیکورٹی انتظامات سخت رہیں گے۔ 

Related Posts