پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان نے زندگی کی 48 بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ کے موقعے پر ندا یاسر کو ڈھیروں تحفے موصول ہوئے ہیں۔
مارننگ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میزبان ندا یاسر نے کہا کہ مجھے بہت سے لوگوں نے سالگرہ کے موقعے پر تحفے تحائف دئیے۔ میں نے شریکِ حیات یاسر نواز سے کہا تھا کہ مجھے کوئی قیمتی تحفہ نہ دیں۔
ڈرامہ سیریل صنفِ آہن کی نئی قسط نے مداحوں کے دل جیت لیے
اپنے شریکِ حیات اور معروف فلم ساز یاسر نواز کی تعریف کرتے ہوئے ٹی وی میزبان ندا یاسر نے بتایا کہ مجھے اپنی سالگرہ کے موقعے پر یاسر نواز کی جانب سے بڑا خوبصورت تحفہ انتہائی مناسب اور پرتکلف انداز میں موصول ہوا۔
اداکارہ ندا یاسر نے کہا کہ آج کل مجھے ایلور کے زیورات بہت پسند آتے ہیں اور مجھے یاسر نواز کی جانب سے بھی پرفیوم اور جیولری موصول ہوئی۔ اپنی بیٹی صلہ کی بھی شکر گزار ہوں۔ اس نے بھی مجھے خوبصورت تحفہ دیا۔
ٹی وی میزبان ندا یاسر نے اپنی سالگرہ اہلِ خانہ اور شوبز کی شخصیات کے ہمراہ اپنے ذاتی ریسٹورنٹ دی فاریسٹ میں منائی۔ تقریب کے دوران متعدد ستاروں نے شریک ہو کر ندا یاسر کو سالگرہ کی مبارکباد اور تحائف دئیے۔

