مارننگ شو میں شوہر کے کپڑے پہن کر آنے کا الزام، سوشل میڈیا پر ندا یاسر پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مارننگ شو میں شوہر کے کپڑے پہن کر آنے کا الزام، سوشل میڈیا پر ندا یاسر پر تنقید
مارننگ شو میں شوہر کے کپڑے پہن کر آنے کا الزام، سوشل میڈیا پر ندا یاسر پر تنقید

مارننگ ٹی وی شو کی میزبان ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ عوام نے ندا یاسر پر شو میں شوہر کے کپڑے پہن کر آنے کا الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹی وی مارننگ شو میں معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے مردانہ طرز کا کرتا شلوار پہن کر مداحوں کو حیران کردیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ندا یاسر کا یہ انداز زیادہ پسند نہیں آیا۔

قبل ازیں ندا یاسر کو ٹی وی شوز میں جعلی مہمان بلانے سمیت دیگر الزامات پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا رہا ہے اور تنقید ان کیلئے کوئی نئی بات نہیں رہی تاہم گڈ مارننگ پاکستان نامی شو کی میزبان کو آج مختلف قسم کی تنقید کا سامنا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مردانہ کرتا شلوار میں نظر آئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید شروع ہوگئی تاہم ندا یاسر نے اس کا جواب نہیں دیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nida Yasir (@itsnidayasir.official)

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ندا یاسر کا مذاق اڑاتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کے شو میں کس قسم کے کپڑے پہننے ہیں اور کیا بات کرنی ہے، اس کا فیصلہ کون کرتا ہے؟ کیونکہ آپ کیلئے شو میں ہر روز نئے موضوع کا انتخاب کرنا انتہائی مشکل نظر آرہا ہے۔ 

تاحال ندا یاسر کی طرف سے سوشل میڈیا صارفین کی پھبتیوں، تنقید اور طنز کا کوئی جواب نہیں آیا، تاہم انسٹا گرام پر ٹی وی میزبان کے مداحوں اور ناقدین نے امید بھی نہیں چھوڑی اور تاحال ندا یاسر کے اکاؤنٹ پر تنقید در تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف کاروباری شخصیت، گلوکارہ و اداکارہ ریحانہ ارب پتی بن گئیں

Related Posts