نیویارک میں پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل 31 اکتوبر سے بند کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New York: PIA's Roosevelt Hotel to shut doors permanently from Oct 31

نیو یارک :پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے مین ہٹن کے قلب میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی انتظامیہ نے 31 اکتوبر ہوٹل کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انتظامیہ کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ معاشی حالات میں روز ویلٹ ہوٹل کو31 اکتوبر 2020 کو مستقل طور پر بند کر رہے ہیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں ہوٹل میں خدمات انجام دیتے ہوئے اپنے بہت سے مہمانوں کی میزبانی اور تقریبات کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔

ویب سائٹ پر دیئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل مستقبل میں مہمانوں کیلئے متبادل رہائش پر کام کر رہا ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مہمانوں کی میزبانی کرکے ہمیں دلی خوشی ہوتی ہے تاہم موجودہ حالات میں ہوٹل کا نظام چلانا ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بعد میں نوٹس کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا تھا لیکن 31 اکتوبر کے بعد ہوٹل بند کرنے یا چلانے کے حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

یہ ہوٹل امریکا کے سابق صدر تھیوڈور روزویلٹ کے نام سے منسوب ہے، اس ہوٹل کونیاگرا فالز کے تاجر فرینک اے ڈڈلی نے تعمیر کیا تھااور اس کا افتتاح 23 ستمبر 1924 کو ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:نجکاری کمیشن نے پاکستانی ملکیتی روزویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کی منظوری دے دی

1999 میں پی آئی اے نے یہ عمارت 36اعشاریہ5 ملین ڈالر میں خریدی تھی۔اس وقت ہوٹل کی قیمت تقریباً 1 بلین ڈالر ہے،موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس عمارت کو خریدنے کی پیش کش کی ہے۔

Related Posts