جنید کی بارات، سوشل میڈیا پر عائشہ کی شوہر کے ہمراہ نئی تصاویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنید کی بارات، سوشل میڈیا پر عائشہ کی شوہر کے ہمراہ نئی تصاویر وائرل
جنید کی بارات، سوشل میڈیا پر عائشہ کی شوہر کے ہمراہ نئی تصاویر وائرل

لاہور میں مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی تقریبِ بارات منعقد ہوئی جس میں کھینچی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، مختلف فوٹوز میں عائشہ سیف شوہر کے ہمراہ خوبصورت نظر آئیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں شادی کے بعد جنید صفدر اور عائشہ سیف کی تقریبِ بارات گزشتہ شب لاہور میں منعقد ہوئی۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور جنید کے والد کیپٹن (ر) صفدر کے علاوہ دیگر شخصیات بھی تقریب میں شریک تھیں۔

Glimpses From Junaid Safdar's Barat Event

Glimpses From Junaid Safdar's Barat Event

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ن لیگی رہنما عباس آفریدی کے فارم ہاؤس پر جمع ہونے والی بارات بینڈ باجے اور آتش بازی کے شاندار مظاہرے کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔ تقریب میں مختلف مشہورومعروف شخصیات شریک تھیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ممبئی میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کی تقریب ولیمہ کی تیاریاں

ڈرامہ سیریل صنفِ آہن خواتین کی عزم و ہمت کا مظہر بن گیا

Glimpses From Junaid Safdar's Barat Event

Glimpses From Junaid Safdar's Barat Event

Glimpses From Junaid Safdar's Barat Event

ن لیگ کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید  صفدر کی تقریبِ بارات کیلئے مشہورومعروف فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کا تیار کردہ لباس پہنا جس میں وہ دلہن سے بھی خوبصورت نظر آئیں۔ 

Glimpses From Junaid Safdar's Barat Event

Glimpses From Junaid Safdar's Barat Event

نومی انصاری کے تیار کردہ لباس میں مریم نواز اور نئی نویلی دلہن نے ایک ساتھ بھی تصاویر کھنچوائیں۔ بعض تصاویر میں عائشہ سیف اور بعض میں مریم نواز کو سراہا گیا۔ 

Glimpses From Junaid Safdar's Barat Event

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان آج لاہور کیلئے روانہ ہوگا جبکہ جنید صفدر کی تقریبِ ولیمہ کا اہتمام 17 دسمبر کو کیا جائے گا جس میں بڑی تعداد میں ن لیگی کارکنان، رہنماؤں اور عوام الناس کی آمد متوقع ہے۔ 

Related Posts