اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اگست 2021 کے لیے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی وجہ سے بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 1 روپے 95 پیسے کا اضافہ کردیا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی-گارنٹی (سی پی پی اے-جی) نے فی یونٹ 2.7 روپے کے مثبت ایف سی اے کی درخواست کی تھی۔ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق اتھارٹی نے 1.95 روپے فی یونٹ کے مثبت ایف سی اے کی منظوری دی۔
اگست 2021 میں فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا اضافہ اکتوبر 2021 کے بل کے ساتھ وصول کیا جائے گا، اضافہ ایس ڈبلیو تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر لاگو ہوگا۔ 1.95 روپے کا اضافے سے صارفین پر 30.4 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے قیمتوں میں آخری بار اضافہ اس سال جولائی 2021 میں فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا تھا ۔ نیپرا نے بجلی کے نرخ میں 1.38 روپے فی یونٹ اضافے کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : میچز کے دوران لاہور جام، ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد اکرم اعلیٰ افسران پر برہم، جواب طلب