نیپال کا ملک میں تمام کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ ویب سائٹس بلاک کرنیکا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیپال کے ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹر نے ملک کے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں کو تمام کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ ویب سائٹس بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیپال کے ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹر نے ملک کے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں کو تمام کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ ویب سائٹس بلاک کرنے کا حکم دیا ہے اور عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

8 جنوری کو جاری کیے گئے نوٹس میں نیپال ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں کو کرپٹو سے متعلق ویب سائٹس تک رسائی کو روکنے کا حکم دیا۔ جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ حالیہ دنوں میں کرپٹوکرنسی کے ذریعے سے لین دین بہت زیادہ بڑھ رہا ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انڈونیشیا کی حکومت کا کرپٹو ایکسچینج قائم کرنیکا فیصلہ

قبل ازیں ستمبر 2021 میں نیپال کے مرکزی بینک نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے سے لین دین کو غیر قانونی قرار دیا تھا، بینک نے کہا تھا کہ جو کوئی بھی اس کے استعمال کو ترغیب دے گا اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

اس کے بعد اپریل 2022 میں نیپال ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے کرپٹو ویب سائٹس کے حوالے سے ایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں عوام سے کہا گیا تھا کہ اگر کسی کے پاس بھی کرپٹو ویب سائٹس کے حوالے سے کوئی بھی معلومات ہیں تو وہ ہمیں مطلع کریں۔

نومبر 2021 کی ایک رپورٹ کے مطابق نیپال کا شمار دنیا کے اُن 9 ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے۔دیگر ممالک میں چین، الجزائر، بنگلہ دیش، مصر، عراق، مراکش، قطر اور تیونس شامل ہیں۔

Related Posts