یوکرینی صدر کی مذاکرات کی پیشکش، ولادی میر پیوٹن جنگ بندی کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرینی صدر کی مذاکرات کی پیشکش، ولادی میر پیوٹن جنگ بندی کیلئے تیار
یوکرینی صدر کی مذاکرات کی پیشکش، ولادی میر پیوٹن جنگ بندی کیلئے تیار

کیف / ماسکو: یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے مذاکرات کی پیشکش کی ہے جس پر ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن جنگ بندی کیلئے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرینی صدر کی مذاکرات کی پیشکش منظور کرتے ہوئے  منسک میں بات چیت کی تجویز سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کا روس یوکرین تنازعے کے پر امن حل کا مطالبہ، جرمنی کا خیر مقدم

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے بیلا روس کے دارالحکومت منسک میں مذاکرات کے متعلق بیلاروس کی قیادت کو بھی آگاہ کیا، تاہم یوکرینی قیادت نے مذاکرات کے مقام سے اختلاف کیا ہے۔

یوکرینی قیادت نے تجویز پیش کی کہ روس یوکرین بحران کے خاتمے کیلئے مذاکرات پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ہونے چاہئیں، اس کے بعد دونوں ممالک میں رابطہ منقطع ہوگیا۔

واضح رہے کہ یوکرینی صدر نے اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں روسی ہم منصب سے براہِ راست مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے نیٹو رکنیت پرغیر جانبدار رہنے کا کہا تھا۔

قل ازیں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی طرف سے بھی یوکرین کو مشروط جنگ بندی کی پیشکش ہوئی۔ روس کا کہنا تھا کہ اگر یوکرینی فوج ہتھیار ڈال دے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ 

Related Posts