تحریک انصاف کیخلاف منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
تحریک انصاف کیخلاف منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، عمران خان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے عوامی پاور شو کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جس کے تحت 18 مئی بروز جمعرات کو مریدکے میں جلسے کیا جائے گا، جلسے سے عمران خان خطاب کریں گے، اس حوالے سے عمران خان نے گوجرانولہ اور مریدکے کے ٹکٹ ہولڈرز کو ٹاسک سونپ دیئے۔

عمران خان کا ٹکٹ ہولڈرز کو گرفتاریوں سے بچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرید کے میں ہمارا جلسہ ہر صورت ہو گا، اگر حکومت کیلئے دفعہ 144 نہیں تو ہمارے لئے کیوں ہے، اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کیخلاف منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، حکومت جو مرضی کر لے تحریک انصاف کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت

سابق وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز کو پرامید رہنے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ یہ دو ہفتوں کی بات ہے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔

Related Posts