سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ملک بھر میں 1ہزار 33افراد جاں بحق ہوگئے۔این ڈی ایم اے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جن کے دوران کم از کم 1 ہزار 33 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 119 مزید افراد انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے سیلاب اور بارش سے ملک بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارش سے گزشتہ 1 روز میں 119 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

میانوالی کو بھی سیلاب سے تباہی کے سنگین خطرے کا سامنا

این ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 76، خیبر پختونخوا میں 31، بلوچستان میں 4، گلگت بلتستان میں 6 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 1شخص جاں بحق ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بارش اور سیلاب سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 مزید شہری زخمی ہوئے۔ 14 جون سے اب تک بلوچستان میں 238 جبکہ خیبر پختونخوا میں 226 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 38افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 456 مرد، 207 خواتین اور 348 بچے جاں بحق جبکہ 1 ہزار 527افراد زخمی ہو گئے۔ سندھ میں زخمیوں کی تعداد 1 ہزار 9 تک پہنچ گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے دوران خیبر پختونخوا میں 282 افراد زخمی ہوئے، پنجاب میں زخمیوں کی تعداد 105 جبکہ بلوچستان میں 106 ہے۔ 6لاکھ 62 ہزار 446 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ 2لاکھ87 ہزار 412مکانات مکمل منہدم ہو گئے۔

ملک بھر میں 7لاکھ 19 ہزار 558 مویشی سیلاب میں بہہ گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ سے زائد عرصے سے جاری سیلاب اور بارشوں کے باعث مختلف شہروں کے زمینی راستے منقطع ہو گئے جبکہ مواصلاتی نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ 

 

Related Posts