بھارتی سیاستدان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کوچندی گڑھ میں گرفتار کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی سیاستدان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کوچندی گڑھ میں گرفتار کرلیا گیا
بھارتی سیاستدان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کوچندی گڑھ میں گرفتار کرلیا گیا

ممبئی: بھارت کے مشہور و معروف سیاستدان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کوچندی گڑھ میں حراست میں لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے احتجاج کے دوران حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے جونیئر وزیر داخلہ کی گاڑی نے مظاہرین کو کچل دیا تھا، جس کے باعث 4کسان اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

تاہم مقامی پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گاڑی چڑھنے کے بعد مشتعل مظاہرین نے گاڑی کو آگ لگادی تھی، جس کے سبب کار میں موجود 4افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

افسوس ناک واقعے کے خلاف بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ چندی گڑھ میں گورنر ہاؤس کے باہر بی جے پی حکومت کے خلاف اور کسانوں کی حمایت میں احتجاج کے لیے پہنچ گئے اور وہاں دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

نوجوت سدھو کے ساتھ موجود مظاہرین اور دیگر ارکان اسمبلی نے اس موقع پر مودی حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا اور نعرے بازی کی، اور اجے مشرا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، پولیس کی بھاری نفری احتجاج کے دوران پہنچ گئی اور سدھو سمیت کانگریس کے دیگر ارکان اسمبلی اور سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

نوجوت سدھو کا پولیس وین میں موجودگی کے دوران صحافیوں سے کہنا تھا کہ کہ کیا کسانوں کو قتل کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنا جرم ہے؟ یہ میرا بنیادی حق ہے کہ میں کسانوں کے لیے آواز بلند کروں اور یہ کام میں کرتا رہوں گا۔

Related Posts