ڈائریکٹرز کی نافرمانی کے باعث متعدد فلموں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہوں۔نرگس فخری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈائریکٹرز کی نافرمانی کے باعث متعدد فلموں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہوں۔نرگس فخری
ڈائریکٹرز کی نافرمانی کے باعث متعدد فلموں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہوں۔نرگس فخری

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ ڈائریکٹرز کی نافرمانی کے باعث مجھے بہت سی فلمیں جو دی جانی تھیں، نہیں دی گئیں اور میں متعدد پراجیکٹس سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

تفصیلات کے مطابق 10 سال قبل بھارتی اداکار رنبیر کپور کے بالمقابل بالی ووڈ فلم راک اسٹار میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ نرگس فخری نے انکشاف کیا کہ بعض کام نہ کرنے پر انہیں فلموں میں کام کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی تلخ سچائیوں کی نقاب کشائی کرتے ہوئے اداکارہ نرگس فخری نے کہا کہ میں کچھ حدود مقرر کرکے اپنی اخلاقی اقدار کی پاسداری چاہتی تھی۔ شہرت کی بھوکی نہیں ہوں تاہم کام حاصل کرنے کیلئے ڈائریکٹرز کے ساتھ سونا پسند نہیں۔

معروف فنکارہ نرگس فخری نے کہا کہ مجھے مختصر لباس پہن کر تصاویر یا ویڈیوز بنوانا اچھا نہیں لگتا۔ مجھے بہتر پراجیکٹس اور فلموں میں کام کا موقع اس لیے بھی نہیں دیا گیا کیونکہ میں اس قسم کی چیزیں نہیں کرسکتی۔

اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے اداکارہ نرگس فخری نے کہا کہ میں اعلیٰ معیار اور کسی قدر سخت حدود کے ساتھ جینے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن یہ کافی مشکل ہے کیونکہ متعدد مرتبہ مجھے فلمی پراجیکٹس سے نکال دیا گیا۔

نرگس فخری نے کہا کہ میں اپنی ذات کے ساتھ ہمیشہ مخلص اور سچائی پسند رہی ہوں اور کوئی مجھے غلط بات پر مجبور نہیں کرسکتا۔ بالی ووڈ میں اس لیے آئی کیونکہ یہاں فحش سین فلمبند نہیں کیے جاتے۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق نرگس فخری فلمی دنیا سے دور اپنے بوائے فریند جسٹن سینٹوز کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں اور رواں برس ان کی کوئی فلم منظرِ عام پر نہیں آئی۔ نرگس فخری کی اہم فلموں میں میں تیرا ہیرو، ہاؤس فل 3 اور اماوس شامل ہیں۔

 

Related Posts