اسلام آباد :قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
نیب کی آرٹیکل 199 کے تحت دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے اپنی ضمانت کا غلط استعمال کیا۔ اس لئے ان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔
دوسری جانب ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کل ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کوایک ایک کروڑ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد ضمانت پر رِہا کر دیا تھاجبکہ رہائی سے قبل ان کے مچلکوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔
لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی طرف سے ایک ایک کروڑ کے 2ضمانتی مچلکے پیش کر دئیے گئے۔
عدالت نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی رہائی کے لیے قانونی تقاضوں کی تکمیل کی ہدایت کی جبکہ معزز جج امجد نذیر چوہدری کی عدالت میں مچلکے پیش کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:
مریم نواز کے جنرل فیض حمید، سابق چیف جسٹس اور دیگر پر سنگین الزامات
مسلم لیگ (ن) میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو ہم سے اور ہم اُن سے ڈررہے ہیں، مریم نواز