اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سیریز میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا۔ جس کا افسوس ہے۔
بابر اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف تینوں میچز میں ڈھاکہ کے کراؤڈ نے بھرپور اسپورٹ کیا، کورونا کے دنوں میں اسٹیڈیم میں کراؤڈ کو مس کرتے تھے۔
بابر اعظم نے کہا کہ سال میں 17 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابیوں پر بہت خوشی ہے، جیت کے لیے ضروری ہے کہ پہلے اپنی خامیوں کی نشاندہی کی جائے۔
قومی کپتان نے کہا کہ ہمیں فیلڈنگ اور لوئر مڈل آرڈر میں بہتری کی ضرورت تھی، گزشتہ چند ماہ میں ہماری فیلڈنگ بہت بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوئر مڈل آرڈر میں بھی میچ فنش کرنے کی عادت آرہی ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے والی قومی ٹیم ٹرافی سے محروم؟