ملک میں 15ہزار ٹن چینی کی ضرورت، ایک لاکھ ٹن موجود ہے، مزمل اسلم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Muzammil Aslam is holding a press conference in Karachi

کراچی: وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ملک میں 15ہزار ٹن چینی کی ضرورت ہے جبکہ حکومت کے پاس ایک لاکھ سے زائد ٹن چینی کا ذخیرہ موجود ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ابھی تک کوئی شوگر مل نہیں چلی، سندھ میں کرشنگ شروع نہ ہونے پر ملز نے چینی کی قیمت بڑھا دی ہے۔

پنجاب کے سستے بازاروں میں چینی کی فی کلوقیمت 90روپے ہے،سندھ حکومت کوچینی چاہیے تو وفاقی حکومت دینے کو تیارہے،پنجاب حکومت نے خیبرپختونخوا کو چینی فراہم کرنے کی پیش کش کی ہےپنجاب میں 15نومبر سے شوگر ملز چل جائیں گی ۔

مزمل اسلم نے کہا کہ ملک میں 15ہزارٹن چینی کی ضرورت ہے ،حکومت کے پاس ایک لاکھ سے زائد ٹن چینی کا ذخیرہ موجود ہےجواگلے 22 روز تک کام آسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:3سال میں تاریخی مہنگائی، چینی کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار کون ؟

ان کا کہنا ہے کہ کراچی اورسندھ میں ابھی تک کوئی شوگر مل نہیں چلی جبکہ سندھ حکومت چینی کے معاملے پر وفاق سے مدد لینے کو تیار نہیں ہے۔

پنجاب نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے چینی 85 روپے کلو جاری کی لیکن سندھ میں کرشنگ شروع نہ ہونے پر ملز نے چینی کی قیمت بڑھا دی، چینی کا معاملہ صوبائی ہے ،پنجاب میں چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

‏وفاقی حکومت نے بہترین منصوبہ بندی سے چینی منگوائی ،سندھ حکومت نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے کچھ نہیں کیا، پنجاب میں 20 نومبر تک گنے کی کرشنگ کا آغاز ہو جائے گا۔

Related Posts