اغوا اور زیادتی کا الزام لگانے والی لیڈی سب انسپکٹر نوکری سے برطرف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اغوا اور زیادتی کا الزام لگانے والی لیڈی سب انسپکٹر نوکری سے برطرف
اغوا اور زیادتی کا الزام لگانے والی لیڈی سب انسپکٹر نوکری سے برطرف

مظفر گڑھ: مظفر گڑھ میں اغوا، زیادتی اور تشدد کا الزام لگانے والی لیڈی سب انسپکٹر کو ہی نوکری سے نکال دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ میں اعلیٰ حکام کی جانب سے لیڈی سب انسپکٹر کے الزمات کی تحقیقات اور فیصلے سے پہلے ہی ایکشن لیتے ہوئے خاتون پولیس اہلکار کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خاتون پولیس اہلکار کو زیادتی کے متاثرین کی ویڈیوز، پولیس ریکارڈ اور حساس معلومات شیئر کرنے پر نوکری سے نکالا گیا۔پولیس کے مطابق لیڈی سب انسپکٹر نے 4 ستمبر کو ملزم کاشف کیخلاف اغوا، زیادتی اور تشدد کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

دوسری جانب آٹھ سالہ شعیب اور نو سالہ اسماعیل کو موٹروے پولیس کی پٹرولنگ ٹیم نے کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب سڑک کے کنارے دیکھا۔ بچوں سے جب ان کے بارے میں معلومات لی گئی تو بچے تسلی بخش جواب نہ فراہم کر سکے۔

شک کی بنیاد پر بچوں سے ان کے والد کا فون نمبر لے کر رابطہ کیا گیا۔ جس پر پتہ چلا کہ دونوں بچے چارسدہ کے رہائشی ہیں اور گھر سے ناراض ہو کر چلے گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: بائیک رائیڈر موت سے بال بال بچ گیا، مسلح ملزمان فائرنگ میں ناکامی پر فرار

معاملے کا پتہ چلتے ہی موٹروے پولیس نے دونوں بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ بعدازاں بچوں کے والد موقع پر پہنچے اور قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں بچوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا۔اس موقع پر بچوں کے والد نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts