محمد علی سد پارہ نے تاریخ رقم کردی، موسم سرما میں K-2سر کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد علی سد پارہ نے تاریخ رقم کردی، موسم سرما میں K-2سر کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے
محمد علی سد پارہ نے تاریخ رقم کردی، موسم سرما میں K-2سر کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

اسلام آباد: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے دنیا کا دوسرا بڑا پہاڑ کے ٹو سر کرکے پاکستانی پرچم لہرا دیا۔ محمد علی سدپارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے۔

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے اپنے بیٹے ساجد سدپارہ اور آئس لینڈ کے کوہ پیما جان سنوری کے ساتھ مل کر آج (جمعہ) کے دن دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو پار کیا۔

تفصیلات کے مطابق، سدپارہ نے پاکستان کے مقامی وقت 5بجے خطرناک کے ٹو کے پہاڑ پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔ ساجد اور ان کے والد سردیوں میں کے 2 پارکرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

سدپارہ نے اس سے قبل بھی پہاڑ پر جانے کا ارادہ کیا تھا، جسے سخت سردی کے باعث ملتوی کرنا پڑا تھا، مگر اب انہوں نے سخت سردی کے موسم میں کارنامہ انجام دے دیاہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کوہ پیماؤں کی آکسیجن کے بغیر ’کے ٹو‘ سر کرنے کے لیے کوششیں جاری

Related Posts