راولپنڈی، دینی مدرسے کے مفتی کی 16 سالہ طالبہ سے زیادتی، مقدمہ درج، ملزم فرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی، دینی مدرسے کے مفتی کی 16 سالہ طالبہ سے زیادتی، مقدمہ درج، ملزم فرار
راولپنڈی، دینی مدرسے کے مفتی کی 16 سالہ طالبہ سے زیادتی، مقدمہ درج، ملزم فرار

راولپنڈی میں دینی مدرسے کے مفتی نے 16 سالہ طالبہ سے زیادتی کی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزم فرار ہوگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں دینی مدرسے کے معلم مفتی شاہنواز نے 16 سالہ طالبہ سے زیادتی کی جس کا مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا۔

کل تک ملزم مفتی شاہنواز پیر ودھائی کے علاقے میں رہا۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کل شام کو مدرسے سے فرار ہوا جسے مبینہ طور پر متعلقہ تھانے کی معاونت حاصل تھی۔

ایس پی راول نے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ چکری روڈ، حسن ابدال، مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں تاہم ملزم گرفت میں نہ آسکا۔

پولیس نے ملزم کے بھائی، بھتیجے، مدرسے کے نائب امیر سمیت دیگر افراد کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مدرسے کے اسٹاف سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں سوتیلے باپ نے بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی جس کے نتیجے میں متاثرہ لڑکی نے ایک بچے کو جنم دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 کراچی پولیس نے بیٹی سے جنسی زیادتی کے مرتکب ملزم کو گرفتار کیا جو لڑکی کا سوتیلا باپ ہے۔ واقعے کا مقدمہ آج سے 5 روز قبل درج کیا گیا۔

لڑکی نے سوتیلے باپ کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دی تھی جس کے مطابق ملزم اس کی والدہ کا دوسرا شوہر ہے۔

مزید پڑھیں: سوتیلے باپ کی جنسی زیادتی، بیٹی نے بچے کو جنم دے دیا، ملزم گرفتار

Related Posts