کراچی، ماں 4 سالہ بیٹی کو بلڈنگ سے پھینک کر خود بھی کود گئی،دونوں لقمہ اجل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mother jumps to death after throwing down toddler from balcony

کراچی: سرجانی بابا موڑ کے قریب ماں نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر چار سالہ بیٹی سمیت خود کشی کرلی، پولیس کو شوہر کی تلاش،واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق صائمہ عربین ولاز کے فلیٹ میں مقیم خاتون نے ممکنہ طور پر پہلے 3سال کی بچی کو نیچے پھینکا اور پھر خود بھی کود گئی جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔

خاتون کی شناخت 35سالہ مدیحہ کے نام سے ہوئی جبکہ بچی ایمان کی عمر چار سال بتائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق اہل محلہ کی جانب سے معلومات فراہم نہیں کی جارہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس قتل اور خودکشی دونوں پہلوں سے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ واقعہ خودکشی کا لگ رہا ہے لیکن قتل کے زاویے سے بھی واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ متوفیہ کے شوہر کی تلاش بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:گلشنِ معمار میں ڈمپر اور موٹر سائیکل کا تصادم، 3 افراد جاں بحق

دوسری جانب گلشن معمار بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے2 موٹر سائیکلز پر سوار 3افراد جان کی بازی ہار گئے جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں اور ایک زخمی شخص کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حادثہ پیش آنے کے وقت 2 موٹر سائیکلز پر 4 مختلف افراد سوار تھے جنہیں ڈمپر نے ٹکر مار کر 3 افراد کی جان لے لی۔ زخمی شخص کو عباسی ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

Related Posts