کوپا امریکا کے فائنل میں ارجنٹائن نے میزبان برازیل کو 0-1 سے شکست دیکرکوپا امریکا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
فائنل میں فتح سے ارجنٹائن کا کسی بڑی ٹرافی جیتنے کا انتظار 28 سال بعد ختم ہوا اور برازیل کا اپنے ملک میں ناقابل شکست رہنے کا رکارڈ ڈھائی ہزار سے زائد دنوں بعد ٹوٹ گیا۔
ارجنٹائن نے کوئی آخری بڑا ٹائٹل 1993 میں اپنے نام کیا تھا جب عظیم گیبریئل باٹِسٹوٹا نے ایکواڈور میں کھیلے گئے کوپا کپ کے فائنل میں میکسیکو کو 1-2 سے ہرایا تھا۔
یہ کوپا کپ کے برازیل میں کھیلے گئے 6 ایڈیشنز میں پہلا موقع ہے جب برازیل، ٹرافی جیتنے میں ناکام رہا۔
مزید پڑھیں:چرچز کی ٹیموں کے درمیان ہارمونی کرکٹ لیگ راولپنڈی میں شروع