لکس اسٹائل ایوارڈز میں پرفارمنس کیلئے ہفتوں پریکٹس کرنی پڑی۔مہوش حیات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لکس اسٹائل ایوارڈز میں پرفارمنس کیلئے ہفتوں پریکٹس کرنی پڑی۔مہوش حیات
لکس اسٹائل ایوارڈز میں پرفارمنس کیلئے ہفتوں پریکٹس کرنی پڑی۔مہوش حیات

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مجھے لکس اسٹائل ایوارڈز میں پرفارمنس کیلئے ہفتوں پریکٹس کرنی پڑی اور ہم نے کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کا بھی خیال رکھا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ 20ویں لکس ایوارڈ شو کا نقاب الٹا اور ہفتون کی ریہرسل اور تیاریوں کے بعد اسٹیج پر پرفارم کرنا اور شو کی میزبانی ایک خوبصورت احساس ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

مہوش حیات کے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

 مہوش حیات نے وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کردیا

مہوش حیات نے نئے ہیئر اسٹائل کیلئے مداحوں سے تجاویز طلب کرلیں

انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ بلاشبہ کورونا کی روک تھام کیلئے ہمیں ایس او پیز پر بھی عمل کرنا تھا۔ ہفتے کو شوبز کے ستارے زبردست انداز میں یکجا ہوئے اور گزشتہ برس کی کامیابیوں کا جشن منایا گیا اور اعزازات وصول ہوئے۔

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ ایوارڈز شو کے دوران شوبز انڈسٹری کے لیجنڈز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ بہت سے لوگوں نے اس رات اعزازات جیتے جنہیں دیگر ستاروں نے مبارکباد پیش کی۔ اپنے ساتھی میزبانوں اور دوستوں کی شکرگزار ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

اپنے انسٹاگرام پیغام میں ساتھی فنکاروں احمد علی بٹ، منشا پاشا اور احسن خان کو ٹیگ کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ میں آپ سب کی ممنون ہوں کہ آپ کے ساتھ ایوارڈ شو کے دوران کام بے حد شگفتہ اور خوبصورت رہا۔ 

Related Posts