کشمیر کے حالات ٹھیک ہیں تو فوج یہاں کیا کر رہی ہے؟ محبوبہ مفتی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کی ساتویں برسی کے موقع پر جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں واقع ان کے مزار پر جمع ہو کر اپنے لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس جماعت نے نہ صرف جموں و کشمیر کے آئین کو ختم کیا بلکہ ملک کے آئین پر بھی بلڈوزر چلایا۔

یہ بھی پڑھیں:

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے: این آئی ایچ

انہوں نے وہاں موجود پارٹی لیڈروں اور ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی محمد سعید ایک دور اندیش لیڈر تھے ان کا ایک وژن تھا، وہ جموں و کشمیر کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک پل بنانا چاہتے تھے تاکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے درد کو دور کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر جنگ کا ایک اکھاڑہ بن گیا ہے، 30 برسوں سے یہاں خون خرابہ چل رہا ہے وہ اس کو بند کرانا چاہتے تھے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مفتی سعید نے سیکولر انڈیا کے سات ہاتھ ملایا تھا ان کا ماننا تھا کہ ہمارا یہاں ایک الگ آئین ہے ایک الگ جھنڈا ہے لیکن موجودہ جماعت نے نہ صرف ہمارے آئین کو ختم کیا بلکہ انہوں نے ملک کے آئین پر بھی بلڈوزر چلایا۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو ایک فوجی چھاؤنی بنایا گیا ہے اگر بی جے پی کہتی ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات ٹھیک ہوئے ہیں تو فوج کو واپس بیرکوں میں بھیجا جانا چاہیئے اور افسپا کو ہٹایا جانا چاہیئے لیکن اس کے برعکس یہاں مزید فوج بلائی جا رہی ہے۔

Related Posts