لاہور: جشن آزادی کے موقع پر اقبال پارک میں مینار پاکستان کے قریب ہراسانی کا شکار ہونیوالے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی میڈیکل رپورٹ میں حملے کی تصدیق ہوگئی۔
گریٹر اقبال پارک میں ہراساں کی جانے والی خاتون ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کا میڈیکل نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں کیا گیا جس میں خاتون کے جسم پر سوزش اور زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔
یوم آزادی کے موقع پر مینار پاکستان پر 400 افراد کے ہجوم کی طرف سے مبینہ طور پر ہراساں کی جانے والی عائشہ اکرم کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر کوجسمانی حملے کا نشانہ بنایاگیا۔
دنیا نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون کے طبی جائزے میں بتایا گیا کہ عائشہ اکرم پر جسمانی حملہ کیا گیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ عائشہ کے جسم پر کئی خراشیں تھیں اور خاتون کی گردن اور ہاتھ پر چوٹیں بھی موجود تھیں۔
مزید پڑھیں:عائشہ اکرم سے ہراسانی نے خلیل الرحمان قمر کو خواتین کے حق میں بولنے پر مجبور کردیا