عمران صاحب ! عوام فارن فنڈنگ اکاؤنٹس نہیں بھولے ، مریم اونگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam aurangzeb
شہباز شریف کی ایمان داری کی گواہی نیب کے گواہ دے رہے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور:مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو عمران خان نے خوفزدہ ہو کر گرفتار کیا ہوا ہے ،شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی تو جان بوجھ کے عمران خان کے حکم پر ان کی صحت خراب کی جا رہی ہے،شہباز شریف کو گرفتار کر کے عوام کو آٹا اور روٹی نہیں ملتی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈعمران صاحب شہباز شریف شریف کو بند کر کے آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت ٹھیک اور عوام کو روزگار نہیں ملا،گیس بجلی سستی نہیں ہو ئی ،ادویات سستی نہیں ہوئیں ۔

عمران صاحب شہباز شریف کو گرفتار کر کے عوام فارن فنڈنگ اکاؤنٹس نہیں بھولے ،شہباز شریف کو جیل میں ڈاکٹر کی رسائی نہ دے کر عوام آٹا چینی چور جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کو دیا این آر او نہیں بھولے ،شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لا کر عوام کو ووٹ ، آٹا، چینی ، گیس بجلی چوری نہیں بھولے گا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف کو گرفتار کر لیں عوام پھر بھی بی آر ٹی پشاور میٹرو کے 126 ارب کے کھڈے نہیں بھولیں گے ،ہیلی کاپٹر ، مالم جبا ، بلین ٹری سونامی میں آپ کا ڈاکہ نہیں بھولیں گے۔

مزید پڑھیں: تحریکِ انصاف کو یقین ہی نہیں آیا کہ وہ حکومت میں آچکی ہے۔مصطفیٰ کمال

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل میں قانون کے خلاف اذیت دے لیں عوام آپ کی نالائقی ، نااہلی اور چوری نہیں بھولیں گے ،عمران صاحب احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، عوام سب جانتی ہے۔

Related Posts