کراچی: ضلع ملیر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ضلع ملیر پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے شرافی گوٹھ، ایئر پورٹ اور ملیر کینٹ کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان سے 3 کلو سے زائد چرس اور ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان اپنے اپنے علاقوں میں نشے کے عادی افراد کو منشیات فراہم کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عبدالکلیم، محمد راشد، محمد مظہر، ایمونئیل ارشد، ارشد اور آفتاب جان شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : رینجرز اور پولیس کی سرجانی ٹاؤن میں کارروائی، ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار