کراچی، سی ویو پر پھنسے ہوئے بحری جہاز سے ڈی فیولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔محمود مولوی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، سی ویو پر پھنسے ہوئے بحری جہاز سے ڈی فیولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔محمود مولوی
کراچی، سی ویو پر پھنسے ہوئے بحری جہاز سے ڈی فیولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔محمود مولوی

کراچی: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ سی ویو پر پھنسے ہوئے بحری جہاز سے ڈی فیولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں معاونِ خصوصی محمود مولوی نے کہا کہ جس طرح وفاقی وزارتِ بحری امور نے 2 روز قبل کہا تھا، آج سی ویو پر پھنسے جہاز سے ڈی فیولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی محمود مولوی نے مزید کہا کہ ڈی فیولنگ کا عمل آئندہ 48 گھنٹوں تک جاری رہے گا جس کا مقصد ساحلی پٹی اور ماحولیات کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ کرنا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے کہا کہ ڈیو فیولنگ کے بعد سی ویو پر پھنسے ہوئے بحری جہاز کو نکالنے کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا۔ 

https://twitter.com/MoulviMahmood/status/1420267010865369089

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے کہا کہ کپتان نے تاخیر سے کال دی، جہاز کا انجن بند ہو کر سی ویو تک آگیا تھا۔ آئندہ ماہ 15 اگست سے پہلے جہاز نہیں نکالا جاسکتا۔

سی ویو کے  ساحل پر پھنسے جہاز کے حوالے سے 2 روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی محمود مولوی نے کہا کہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں، یہاں چیئرمین کے پی ٹی نادر ممتاز بھی موجود ہیں، 48 گھنٹے بعد تیل نکالنے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 15 اگست سے پہلے جہاز نہیں نکالا جاسکتا،محمودمولوی

قبل ازیں عید کے روز سی ویو کے ساحل پر پھنسنے والے جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع نہ کیا جاسکا، کے پی ٹی نے فوری امداد سے معذرت کرلی۔

کے پی ٹی حکام کا 6 روز قبل کہنا تھا کہ جہاز سنگاپور سے 18 جولائی کو کریو کی تبدیلی کے لئے آیا تھا، خراب موسم کی وجہ سے جہاز کا اینکر الگ ہوکر گم ہوگیا، انجن کمزورہونے کی وجہ سے جہاز لہروں کا زورنہ سہہ سکا اور دھکے کھاتا ہوا ساحل پر پہنچ کر ریت میں پھنس گیا۔

مزید پڑھیں: سی ویو پر پھنسا جہاز نکالانہ جاسکا، جہازدیکھنے کیلئے شہریوں کا ہجوم

Related Posts