نئی ٹیلی فلم ایک ہے نگار کا ٹیزر ریلیز، ماہرہ خان فوجی لباس میں جلوہ گر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی ٹیلی فلم ایک ہے نگار کا ٹیزر ریلیز، ماہرہ خان فوجی لباس میں جلوہ گر
نئی ٹیلی فلم ایک ہے نگار کا ٹیزر ریلیز، ماہرہ خان فوجی لباس میں جلوہ گر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی نئی ٹیلی فلم ایک ہے نگار کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا جس میں ماہرہ کو فوجی لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی داستانِ حیات پر مبنی ٹیلی فلم ایک ہے نگار کے ٹیزر نے مداحوں میں جوش و ولولے کی نئی لہر بھر دی جس میں ماہرہ خان کو فوجی لباس میں ملبوس زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرتے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامہ سیریل پری زاد کی 14ویں قسط نے مداحوں کے دل جیت لیے

ماہرہ کے ڈرامہ سیریل کی 10ویں سالگرہ، ہمسفر کو یادگار بنانے والے 5لمحات

ماہرہ کے بعد عثمان خالد بٹ کی باری، فردوس جمال نے آڑے ہاتھوں لے لیا

خاتون فوجی افسر نگار جوہر کے کردار میں ماہرہ خان نے پہلے ہی ٹیزر میں مداحوں کے دل جیت لیے۔ 2 منٹ پر مشتمل ویڈیو میں بتایا جاتا ہے کہ نگار پاک فوج کی ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں۔ شادی کے متعلق پوچھنے پر ماہرہ کہتی ہیں کہ بندہ پڑھا لکھا اور ذہین ہونا چاہئے۔

ماہرہ خان کہتی ہیں کہ میری شادی اس سے ہونی چاہئے جس سے دو گھنٹوں تک میں بات کر بھی سکوں اور سن بھی سکوں۔ ایک اور سین میں مرکزی کردار (لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر) کا کہنا ہے کہ زندگی میں جو بھی چیلنجز آئیں، ان کا سامنا کریں کیونکہ یہ سب کچھ پہلی بار نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

مرکزی کردار کہتا ہے کہ ایسا کوئی چیلنج نہیں جس کا پہلے کسی نے سامنا نہ کیا ہو۔ کوئی غم ایسا نہیں جسے کسی نے برداشت نہ کیا ہو اور کوئی کامیابی ایسی نہیں جو کسی اور کو نہ ملی ہو۔ اس لیے زندگی کے مسائل سے بھاگنے کی بجائے ان کا سامنا کرنا سیکھیں۔ 

 

 

Related Posts