پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی شہادت کو 70برس مکمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی شہادت کو 70برس مکمل
پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی شہادت کو 70برس مکمل

اسلام آباد:  پاکستانی قوم  شہید ملت لیاقت علی خان کا 70واں یومِ شہادت آج منا رہی ہے س کے حوالے سے ملک بھر میں مختلف سیمینار، مذاکرے، کانفرنسز اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

راولپنڈی میں واقع کمپنی باغ (موجودہ لیاقت باغ) میں ایک شقی القلب شخص نے  16 اکتوبر 1951ء کے روز لیاقت علی خان پر گولیاں چلا دیں جس کے باعث  کے پہلے وزیر اعظم اور قائد اعظم کے دستِ راست نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عید میلاد النبی ﷺ کے موقعے پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

گلوبل ہنگر انڈیکس کی غربت کی فہرست جاری، پاکستان بھارت سے امیر نکلا

شہیدِ ملت لیاقت علی خان بھارت کے علاقے کرنال میں ایک نواب خاندان میں 2 اکتوبر 1896ء کو  پیدا ہوئے اور وکالت کی تعلیم حاصل کی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لینے کے بعد 1923ء میں وطن واپس آئے اور مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔

لیاقت علی خان 1926ء میں اتر پردیش کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 1940ء تک یہ عہدہ اپنے پاس رکھا جس کے بعد انہیں مرکزی قانون ساز اسمبلی میں جگہ دی گئی۔انہوں نے دو شادیاں کیں جن میں سے پہلی شادی 1918ء میں ہوئی۔ 

ان کی پہلی شادی  گریجویشن کی تکمیل کے ساتھ ہی جہانگیر بیگم سے جبکہ دوسری 1932ء میں بیگم رعنا لیاقت علی سے ہوئی جو ایک ماہر تعلیم اور ماہر معیشت کے طور پر مشہور ہوئیں۔قیامِ پاکستان کے بعد قائدِ اعظم نے لیاقت علی خان کو ملک کا پہلا وزیر اعظم بنایا۔ 

 ہر سال لیاقت علی خان کو مختلف قومی تقریبات کے موقعے پرملک کے پہلے وزیر اعظم اور شہیدِ ملت کے طور پر خراجِ تحسین پیش کیا جاتاہے اور ٹی وی چینلز دستاویزی پروگرامز نشر کرکے قوم کو ان کی یاد دلاتے ہیں۔

قومی اخبارات لیاقت علی خان کے نام سے اسپیشل ایڈیشنز شائع کرتے ہیں۔شہید ملت کے موضوع پر مختلف تقریبات میں تقریریں، بحث مباحثے اور سوال و جواب کیے جاتے ہیں اور نئی نسل کو قائد اعظم کے دستِ راست کے کارناموں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

Related Posts