ریاض:اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست فضائی سروس شروع ہو چکی ہے۔
عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیل کے تل ابیب میں قائم بن گوریون ہوائی اڈے سے ایک پرواز سعودی عرب کے شہر الریاض کے لیے روانہ ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اماراتی کمپنی رائل جیٹ کی پروازتل ابیب سے مسافروں کو لے کر سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پہنچی۔ اخبار نے اس خبر کے حوالے سے مزید تفصیل بیان نہیں کی۔
مزید پڑھیں: سول ایوی ایشن نے 6پاکستانی ایئرلائنز کو تنبیہی مراسلہ جاری کردیا