بیجنگ:چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی نے علی بابا گروپ اور ٹینسنٹ ہولڈنگز سمیت متعدد آن لائن ٹیک کمپنیوں پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ان پر الزام تھا کہ انہوں نے دیگر چھوٹی کمپنیوں کو خریدنے کے بارے میں اطلاعات درج نہیں کرائیں۔
عدم مسابقت قوانین کے تحت چین میں کوئی بڑی کمپنی جب کسی چھوٹی کمپنی کو اپنا حصہ بناتی ہے تو اسے رپورٹ کرنا ہوتا ہے۔ یہ قوانین دراصل کسی کمپنی کی اجارہ داری کا مقابلہ کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
چین کے بہت بڑے ای کامرس ادارے علی بابا گروپ ہولڈنگ لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں دس فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :ایمیزون کا آئندہ برس سے کریڈٹ کارڈز قبول نہ کرنے کا فیصلہ