افغان طالبان نے شوبز میں خواتین کی انٹری روک دی، اداکاری پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

TTP should focus on reaching peace with Pakistani govt: Afghan Taliban

کابل: طالبان حکومت نے افغان شوبز انڈسٹری میں خواتین کی انٹری روکتے ہوئے ان کی اداکاری پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان حکومت نے ٹی وی پروگرامز کے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکاراؤں کو ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں دکھانا ممنوع قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان میں انسانی المیہ پر عالمی توجہ کی ضرورت ہے، آرمی چیف

دنیا افغانستان کی مدد سے انکاری کیوں؟

تاہم خواتین نیوز رپورٹنگ کے شعبے میں قسمت آزما سکیں گی۔ طالبان کا کہنا ہے کہ خواتین رپورٹرز کو بھی اپنے کام کے دوران حجاب پہننا ہوگا۔ مذہب کے خلاف مواد نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

توہینِ مذہب کے مرتکب کامیڈی اور تفریحی پروگرامز ممنوع قرار دے دئیے گئے۔ طالبان کے مطابق ملک بھر میں ایسی فلمیں بھی نشر نہیں ہوسکتیں جو غیر ملکی ثقافت کو فروغ دیتی ہوں۔

عالمی برادری سے امداد کی طالب افغان عوام کو مختلف معاشی مسائل کا سامنا ہے تاہم طالبان نے افغان اقدار کے منافی پروگرامز اور فلموں پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔

Related Posts