مارکیٹ سرمائے میں 69ارب سے زائد کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KSE-100 makes gains following monetary policy announcement

کراچی:کاروباری ہفتہ کے آخری روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای300پوائنٹس کے اضافے سے 46400پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، مارکیٹ کے سرمائے میں 69ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں378.91پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس46110.50 پوائنٹس سے بڑھ کر 46489.41 پوائنٹس ہو گیا۔

اسی طرح 142.75پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30 انڈیکس 17894.99 پوائنٹس سے بڑھ کر 18037.74  پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31450.35 پوائنٹس سے بڑھ کر 31728.08 پوائنٹس پر جا پہنچا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں69 ارب 53کروڑ 69لاکھ 33ہزار885 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78 کھرب 75 ارب14 کروڑ 90 لاکھ 90 ہزار138 روپے سے بڑھ کر79  کھرب44 ارب 68 کروڑ60  لاکھ24 ہزار23 روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو11ارب روپے مالیت کے 30کروڑ42لاکھ13ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 8ارب روپے مالیت کے 26کروڑ35 لاکھ50 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر356کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے215 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ123میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے غنی گلوبل 3کروڑ38لاکھ ،سروس فیبرک 1کروڑ78لاکھ ،فرسٹ نیشنل ایکوٹیز  1 کروڑ48  لاکھ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ1کروڑ5لاکھ اور ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ4لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے اللہ وسیا ٹیکسٹائل کے بھا میں189.00روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعداسکے حصص کی قیمت بڑھ کر271400روپے ہو گئی۔

Related Posts