کورونا کیسز سامنے آنے پر خیبر پخوانخوا حکومت کا ایکشن، 5 تعلیمی ادارے سیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کیسز سامنے آنے پر خیبر پخوانخوا حکومت کا ایکشن، 5 تعلیمی ادارے سیل
کورونا کیسز سامنے آنے پر خیبر پخوانخوا حکومت کا ایکشن، 5 تعلیمی ادارے سیل

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے پر خیبر پخوانخوا حکومت حرکت میں آ گئی،  5 تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پخوانخوا میں کورونا وائرس کے کیسز سامے آنے پر صوبائی حکومت نے 1 نجی اسکول کے ساتھ ساتھ 4 سرکاری اسکولوں کو بھی بند کردیا، جبکہ دیگر تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔

ایس او پیز کے حوالے سے وزیرِ تعلیم کے پی کے شہرام ترکئی نے کہا کہ کلاس رومز کے اندر طلباء اور اساتذہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کی سختی سے پابندی کریں تاکہ کورونا وائرس کی روک تھام میں مدد مل سکے۔

وزیرِ تعلیم خیبر پختونخوا شہرام ترکئی نے کہا کہ جو تعلیمی ادارے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجر (ایس او پیز) کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے، انہیں بغیر کوئی نوٹس دئیے فوری طور پر بند کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے تعلیمی اداروں کے طوفانی دورے کیے، کھارا در میں مختلف نجی اسکولز کے اچانک دورے کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 اسکول سیل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

صوبائی وزیرِ تعلیم سعید غنی نے مختلف نجی اسکولز میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ لرننگ گرامر اسکول کو فوری طور پر سیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مزید پڑھیں:  تعلیمی اداروں کے طوفانی دورے، 1 اسکول سیل 

Related Posts