پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے صدر اور رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے عوام پر ترس کھائیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے آج اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سندھ جیسی ترقی نہیں چاہئے۔
صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں ہی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق روندے گئے، بلاول کے سندھ میں عوام کو کتے کے کاٹے کی ویکسین اور پینے کا صاف پانی نہیں ملتا۔
پی ٹی آئی رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں لاش اور زخمیوں کو گدھا گاڑیوں اور رکشوں میں ہسپتال لایا جاتا ہے، ایمبولینسز دستیاب نہیں ہوتیں۔ بلاول کے سندھ میں اسکولز کی جگہ باڑے بنے ہوئے ہیں۔ تعلیم کا نظام تباہ ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی سندھ پولیس کی تعریف