ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 کے اختتام پر اداکاروں کا فوٹو سیشن، تصاویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 کے اختتام پر اداکاروں کا فوٹو سیشن، تصاویر وائرل
ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 کے اختتام پر اداکاروں کا فوٹو سیشن، تصاویر وائرل

پاکستانی ٹی وی سیریل خدا اور محبت 3 کا اختتام ہوگیا جس کے بعد اداکاروں کے فوٹو سیشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ اقراء عزیز نے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خدا اور محبت 3 کے اختتام کے موقعے پر تمام کاسٹ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

خدا اور محبت 3 کا نیا ریکارڈ، فیروز خان کے بھارت میں بھی چرچے

ڈرامہ سیریل خدا اور محبت میں فیروز خان کے کردار پر اہلیہ کا اظہارِ تحسین

ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 کی آخری قسط آج سے 2 روز قبل ٹی وی پر نشر ہوئی۔ اداکارہ اقراء عزیز نے کہا کہ کاسٹ میں شامل تمام فنکاروں کی شکرگزار ہوں جن کے بغیر ڈرامے کی تکمیل ممکن نہ تھی۔

اداکارہ اقراء عزیز نے کہا کہ ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 میں کام میرےلیے باعثِ اعزاز اور ایک خوبصورت سفر ثابت ہوا۔ خاص طور پر فیضان ثقلین اور زین زیدی کی شکر گزار ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر 2 ارب مناظر حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا جو اتنے ویوز حاسل کرنے والا پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ کا پہلا ڈرامہ ثابت ہوا۔ 

پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے گزشتہ ماہ اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کرکے ڈرامے کی شاندار کامیابی کے بارے میں مداحوں کو بتاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ ڈرامے میں مرکزی کردار اقراء عزیز اور فیروز خان نے ادا کیے۔ 

Related Posts