ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ کا ایک اور نیا ریکارڈ، فیروز خان کے بھارت میں بھی چرچے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘Khuda Aur Mohabbat

کراچی :ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر 2 بلین یعنی 200 کروڑ ویوز حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کا سیزن 3 ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر 2بلین ویوز حاصل کرنے والا پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ کا پہلا ڈرامہ ہے۔

پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نیاپنی انسٹا گرام اسٹوری پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کرکیڈرامے کی اس شاندار کامیابی کے بارے میں مداحوں کو بتایا ہے اور اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

اقراء عزیز اور فیروز خان کا ڈرامہ خدا اور محبت سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

ڈرامہ سیریل خدا اور محبت میں فیروز خان کے کردار پر اہلیہ کا اظہارِ تحسین

ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 کا ساؤنڈ ٹریک 10 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھ لیا

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز نے ادا کیا ہے۔

ڈرامہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے تحت پروڈیوسرز عبد اللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی تخلیق ہے۔

Related Posts