کراچی سرکلر ریلوے کیس، سندھ حکومت اورریلوے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا
سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں سندھ حکومت اور پاکستان ریلوے کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے ڈی جی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے نوٹسز میں استفسار کیا ہے کہ محکمہ جاتی خط و کتابت کے باوجود عدالتی حکم کی تعمیل کیوں نہیں کی گئی،سیکریٹری ریلوے اور چیف سیکریٹری نے توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے پوچھا کہ کراچی سرکلر ریلوے کیوں شروع نہیں ہوا؟ اب معاملہ یہیں نہیں رکے گا اور سب کو بلایا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو بھی طلب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عمران صاحب ! عوام فارن فنڈنگ اکاؤنٹس نہیں بھولے ، مریم اونگزیب

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

Related Posts