راجھستان: کترینہ کیف کی ہیرے کی انگوٹھی نے لوگوں لوگوں کی توجہ حاصل کرلی،انگوٹھی کی خاص بات یہ ہے کہ انگوٹھی میں ہیرے کے درمیان خوبصورت نیلم کا پتھر جڑا ہوا ہے۔
بالی ووڈ اسٹارز کترینہ کیف اور وکی کوشل نے جمعرات کے روز راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھتے ہوئے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔
مداحوں کو جوڑے کی تصاویر کا شدت سے انتظار تھا، دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، کترینہ سرخ رنگ کے لہنگے میں بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔ لیکن جس چیز نے سب کی توجہ حاصل کی وہ ان کی شادی کی انگوٹھی تھی۔
کترینہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی۔ ان تصویروں میں ایک تصویر ایسی بھی تھی جس میں کترینہ کو ہیرے کی ایک خوبصورت انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بیچ میں ایک بڑا نیلم پتھر لگا ہوا تھا۔
رپورٹس کے مطابق، خوبصورت انگوٹھی کی قیمت 9800 USD ہے جو کہ تقریباً 7,40,735 روپے بنتی ہے۔ یہاں تک کہ ان کے منگل سوتر نے بھی لوگوں کی توجہ حاصل کی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیلم ایک ایسا جواہر ہے جسے مہنگا ترین بھی مانا جاتا ہے۔ یہ سب سے قیمتی اور نایاب نیلے رنگ کا قدرتی قیمتی پتھر ہے۔ یہ پتھر اپنے خوبصورت شاہی نیلے رنگ کی وجہ سے ایک انتہائی مطلوبہ قیمتی پتھر ہے۔
مزید پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل