جدوجہدِ آزادی نے نئی کروٹ لے لی، فتح کشمیریوں کا مقدر ہوگی۔وزیرِ خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی وزیر اعظم نے تسلیم کرلیا کشمیری دلی سے دور ہیں، شاہ محمود قریشی
بھارتی وزیر اعظم نے تسلیم کرلیا کشمیری دلی سے دور ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:  وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جدوجہدِ آزادی نے نئی کروٹ لے لی جس کے بعد فتح مظلوم کشمیریوں کا مقدر نظر آتی ہے۔

شہرِ اقتدار میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ہمسایہ ملک بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں جو بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی حکومت کے کشمیر پر گھسے پٹے مؤقف کے خلاف ہیں۔ تحریکِ آزادی کا نیا جھونکا آزادی کی نوید سنا رہا ہے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو جو غیر قانونی اقدامات اٹھائے مقبوضہ کشمیر کی 6 سیاسی جماعتیں اور حریت رہنما اس کے خلاف ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کا بھارت سے رشتہ اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ یہ 6 سیاسی جماعتیں وہ ہیں جن میں بھارت نواز کشمیری سیاستدان بھی شامل ہیں۔

جدوجہدِ آزادی کی حمایت کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حقِ خود ارادیت مظلوم کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ سیاسی جماعتیں 5 اگست سے قبل کی شناخت بحال کرنے کا مطالبہ کرتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ  ہزاروں کشمیری بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کشمیر پر کالے قوانین نافذ کیے ہوئے ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں ہر گزرتے روز کے ساتھ بھارت کے معاملات خراب ہو رہے ہیں۔ کشمیر کے ہر 8 افراد پر 1 بھارتی فوجی مسلط ہے، سرمایہ کاری سے بہتری کی کیا توقع کی جاسکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر کی صورتحال میں بہتری کا بھارتی دعویٰ درست ہے تو عالمی مبصرین کو کشمیر کا دورہ کرانے میں کیا قباحت درپیش ہے؟ 1 سال سے مقبوضہ کشمیر سرمایہ کاری سے محروم ہے۔کشمیری معیشت 8 ارب ڈالر سے زائد نقصان اٹھا چکی ہے۔ چین کو لداخ پر بھارت کا دعویٰ کسی صورت قبول نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان مذہبی آزادی پر یقین رکھتا ہے۔وزیرِ خارجہ

Related Posts