کراچی:شہر میں سرد ہواؤں نے درجہ حرارت 11ڈگری تک گرادیا،محکمہ موسمیات نے مزید سردی کا امکان ظاہر کردیا۔
آج صبح کراچی میں موسم مزید سرد ہونے سے کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ ہوا 27 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 6دسمبر کے بعد سردی میں اضافے کا بتایا تھا جبکہ پیشگوئی کی تھی کہ اس مرتبہ سردی جنوری کے آخر تک جاری رہے گی،آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:سردیوں میں کراچی کی روایتی سوغات، مزیدار ذائقے سے بھرپور چکن کارن سوپ