کراچی کے تاجر کو بھتے کیلئے دھمکی آمیز خط، رینجرز نے2ملزمان گرفتار کر لیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2بھتہ خور گرفتار
کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2بھتہ خور گرفتار

کراچی پولیس اور پاکستان رینجرز (سندھ) نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے تاجر کو بھتے کیلئے دھمکی آمیز خط لکھنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پاکستان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے کراچی کے تاجر سے 5 کروڑ روپے بطور بھتہ ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا جس کیلئے خط لکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی ایل پی کا احتجاج، پنجاب میں 60روز کیلئے رینجرز طلب

شہرمیں قیام امن کے بعد صنعتکاروں کا اعتماد بحال ہوگیا ہے، رینجرزسندھ

پاکستان رینجرز کے ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے بھتے کیلئے تاجر کو دھمکی آمیز خط لکھا جس کے ساتھ 2 پستول کی گولیاں بھی منسلک کردی گئیں۔

رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش کا اختیار کراچی پولیس کو دے دیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل رینجرزسندھ اور پو لیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے چوری اور ڈکیتی میں ملوث 2 مطلوب ملزمان گرفتار کیے۔ 

آج سے 2 ماہ قبل گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،ایمونیشن اور 2عدد موٹر سائیکلز بھی برآمد ہوئیں۔ترجمان رینجرزکے مطابق ملزمان کا تعلق پپو ڈکیت گینگ سے ہے۔

Related Posts