کراچی:کراچی کے ضلع وسطی میں کرونا کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافے کے بعد ایک بار پھر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیاہے۔
سندھ حکومت نے ضلع وسطی میں 407 نئے مریضوں کی نشاندہی پر لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی اور گلبرگ کی متعدد یوسیز کو سیل کردیا ہے۔
کورونا کیسز سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 14 روز تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا، علاقوں میں ہر قسم نقل وحرکت پر پاپندی ہوگی جبکہ اشیا خوردنوش و میڈیکل سروسز کی فراہمی سمارٹ لاک ڈاون سے مستثنیٰ ہوگی۔
انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی، جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔ گزشتہ روز سندھ میں 9روزہ لاک ڈاؤن کے بعد بازار کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔
دوسری جانب ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس سے مزید 86 افراد چل بسے،۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 506 ٹیسٹ کیے گئے۔
جن میں سے 3884 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,075,504 ہوگئی ہے جن میں سے 967,073 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: نالائق اعلیٰ 14 سالوں میں کراچی کو ٹریفک کا ایک نظام تک نہیں دے سکے، خرم شیر زمان