کراچی چیمبر نے عام صنعتوں کی گیس بندش کے فیصلے کو مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی چیمبر نے عام صنعتوں کی گیس بندش کے فیصلے کو مسترد کردیا
کراچی چیمبر نے عام صنعتوں کی گیس بندش کے فیصلے کو مسترد کردیا

کراچی: چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری زبیر موتی والا نے ایس ایس جی سی کی جانب سے غیر بر آمدی عام صنعتوں کی گیس بندش کے غیر دانشمدانہ فیصلے کو مسترد کردیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ کرنے کے بجائے ایس ایس جی سی ہفتے میں ایک روز کے لئے متبادل ناغہ کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر لوڈ مینجمنٹ کی حکمت عملی اختیار کرے۔

ایک بیان میں انھوں نے سوال کیا کہ جب سی این جی سیکٹر، عام صنعتیں اور حتی کہ گھریلو صارفین کو بھی گیس میسر نہیں تو 940ایم ایم سی ایف ڈی گیس بالآخر کہاں غائب ہو جاتی ہے۔

ایس ایس جی سی کے نظام میں پہنچنے والی940ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی تقسیم کی تفصیلات کی بھی تشہیر کی جائیں تاکہ تاجر و صنعتکار برادری مجموعی طلب و رسد کی صورتحال کا جائزہ لے سکے۔

انھوں نے بتایا کہ مختلف انڈسٹریل ٹاؤن ایسو سی ایشن کے نمائندے جو ہفتے کو کراچی چیمبر میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں شریک تھے۔ان سب نے اپنے متعلقہ صنعتی زونز میں تمام اقسام کی صنعتوں کی گیس بندش کی شکایت کی۔

مزید پڑھیں: ایف پی سی سی آئی کی مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رکھنے کی سفارش

زبیر موتی والا نے کہا کہ ایسا لگتا ہے ایس ایس جی سی کی انتظامیہ اس بات سے ناواقف ہے کہ آخر ہو کیا رہا ہے اور وہ صورت حال کو قابو کرنے میں بے بس نظر آتی ہے۔

Related Posts