اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، تحاریک منظور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt likely to summon NA session on March 25

اسلام آباد: ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوگیا۔

آج قومی اسمبلی و سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں 29 قانونی بلز پیش کیے جائیں گے جس میں انتخابی ترمیمی بل 2021 اور انتخابی ترمیمی بل دوئم شامل ہیں جبکہ انتخابی اصلاحات سے متعلق بلز بابر اعوان پیش کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی ۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف، صدر (ن) لیگ شہباز شریف سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔

مزید پڑھیں:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نمبر گیم، قانون سازی کیلئے اتحادی اہم ہوگئے

بعد ازاں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم کا پارلیمانی اجلاس ہوا۔اجلاس میں مسلم لیگ نون اور پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کے اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمتِ عملی طے کی گئی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا ہنا ہے کہ عوامی مفاد کے بلز پیش ہو رہے ہیں، پاس ہونے چاہئیں، حکومت کو ناکامی نہیں ہوگی، ہماری عددی اکثریت پارلیمنٹ میں موجود ہے۔

Related Posts