ٹک ٹاک اسٹارجنت مرزا مایوسی کا شکار، خودکشی کا سوچنا شروع کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jannat Mirza Makes Shocking Revelations About Her Mental Health

انتہائی کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مشہور ٹِک ٹِک اسٹار جنت مرزا نے اپنی ذہنی صحت کے بارے میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

جنت میرزا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی خواہش کے ساتھ اپنی جدوجہد کے بارے میں بتایا ہے کہ میں بہت منفی جذبات سے گزری ہوں اور اپنے آپ کو ختم کرنے کاسوچ رہی تھی۔

جنت مرزا نے دوسروں کو بھی اللہ پر پختہ یقین رکھنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ زندگی بہت مختصر ہے اور اسے کسی کے لئے برباد نہیں کرنا چاہئے، آپ سب سے پہلے اپنے بارے میں سوچنا شروع کریں اور اگر ضروری ہو تو خودغرض بن جائیں۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور حال ہی میں لالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 14 ملین صارفین فالو کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:آمنہ الیاس نے اپنے میک اپ آرٹسٹ کو آگ لگا دی، ویڈیو وائرل

پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا ٹک ٹاک پر 14 ملین فالوورز جس کے بعد پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بن گئی ہیں۔

ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 14 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Related Posts