خاتون جج کو دھمکی کا کیس: پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون جج کو دھمکی کا کیس: پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی
خاتون جج کو دھمکی کا کیس: پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی

اسلام آباد: اسلام آباد سے ایک پولیس پارٹی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور کے لیے اڑان بھری ہے تاکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ’جج کو دھمکیاں دینے والے کیس‘ میں گرفتار کیا جا سکے۔

سول جج رانا مجاہد رحیم نے تین صفحات پر مشتمل محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کرتے ہوئے عمران خان کی کیس کی سماعت میں ذاتی طور پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی اور عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ پی ٹی آئی سربراہ کو 29 مارچ تک عدالت میں پیش کیا جائے۔

اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کو حراست میں لینے کے لیے پہنچی ہے جب وہ انتخابی ریلی نکالنے کے لیے تیار ی کررہے ہیں، اور ہزاروں کارکنان ان کے انتظار میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں عمران خان کو گرفتار کرنے اور اسلام آباد لے جانے کے لیے کافی بیک اپ کی ضرورت ہوگی۔

اس سے قبل سیشن عدالت نے پی ٹی آئی سربراہ کی درخواست یہ کہہ کر مسترد کر دی تھی کہ ’اگر عمران خان آج عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔

فاضل جج نے کہا کہ اگر عمران خان آج عدالتی اوقات میں پیش نہ ہوئے تو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔

جس کے بعد عدالت نے سماعت 12:30 بجے تک ملتوی کرتے ہوئے دوبارہ شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:خاتون جج کو دھمکی کا کیس: عدالت نے عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی

جج زیبا چوہدری کے خلاف دھمکی آمیز ریمارکس دینے پر پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف اسلام آباد کے مارگلہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Related Posts