کیا اپنے بیٹے آریان کی گرفتاری کیلئے واقعی شاہ رخ خان ذمہ دار ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Is Shah Rukh Khan responsible for son Aryan’s arrest

اکتوبرمہینہ بالی ووڈ میں کنگ خان کے نام سے مشہور اداکارشاہ رخ خان کیلئے زیادہ خوشیاں لیکر نہیں آیا کیونکہ رواں ماہ کے آغاز میں ان کے بڑے بیٹے آریان خان کو ایک تقریب کے دوران منشیات کے کیس میں حراست میں لیا گیاتھا۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اتوار کے روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے آریان سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔آریان خان کی منشیات کے کیس میں گرفتاری کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین دو حصوں میں تقسیم نظر آتے ہیں۔

اگرچہ کچھ لوگ آریان خان کی گرفتاری پر نالاں دکھائی دیتے ہیں اور کچھ لوگ شاہ رخ خان کی بطور باپ ذمہ داری پر سوال اٹھا رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ بطور والد ناکام رہے۔

آریان خان کی گرفتاری
آریان خان کوچند دیگر افراد کے ساتھ 2 اکتوبر کو ممبئی سے گوا جانے والے ایک کروز شپ سے پکڑا گیا۔ اس معاملے میں این سی بی نے ان سے مزید پوچھ گچھ کی تاہم وہ آج تک حراست میں ہیں اوراین سی بی ذرائع کے مطابق آریان خان کے ضبط شدہ فون سے واٹس ایپ چیٹ کی صورت اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں۔

گوا جانے والا کروز
گوا جانے والا روڈیلیا کروز لائنر کا ایمپریس جہاز ہے اوراس جہاز میں کل 11 ڈیک اور 796 کیبن ہیں۔ایمپریس کروز کئی لگژری سہولیات جیسے سپا ، سیلون ، جمنازیم اور یہاں تک کہ ایک شاپنگ ایریا کا حامل ہے۔

یہاں ایک کارڈ روم ، ایک ریڈنگ زون اور یہاں تک کہ بچوں کی تعلیمی اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے ایک جگہ ہے جسے “کورڈیلیا اکیڈمی” کہا جاتا ہے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے اہلکاروں نے جہاز میں سوار مسافروں کے بھیس میں چھاپہ مار ااور یہ کارروائی تقریباً آٹھ گھنٹے جاری رہی جہاں انہوں نے شارخ خان کے بیٹے اور اس کے دوستوں کو گرفتار کیا۔

ملزمان سے برآمدگی
آریان خان پر ممنوعہ اشیاء رکھنے اور استعمال رنے کا الزام ہے۔ چھاپے کے دوران نارکوٹکس اہلکاروں کو 13 گرام کوکین ، 21 گرام چرس ، 22 گولیاں ایم ڈی ایم اے اور 5 گرام ایم ڈی ملی۔ یہ ادویات کپڑوں، انڈرویئر اور پرس میں چھپائی گئی تھیں۔

عدالت کی سماعت
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو 7 اکتوبر تک این سی بی کے حوالے کیا گیا تھا، آریان خان اتوار کو منشیات کے ایک کیس میں گرفتار ہوئے تھے انہیں پیر کے روز عدالت میں پیش کیا گیا۔

شاہ رخ اور گوری خان ضمانت کی سماعت میں شریک نہیں ہوئے جبکہ این سی بی نے مزید تحقیقات کے لیے 11 اکتوبر تک آریان خان کو تحویل میں رکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

باپ سے ملنے کیلئے سیکریٹری سے درخواست
آریان خان نے دوران تفتیش والد سے متعلق اہم انکشافات کیے ،انہوں نے بتایاکہ والد سے ملاقات کے لیے سیکریٹری سے وقت لینا پڑتا تھا۔

آریان نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ والد اس وقت کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی مصروفیات کے باعث منیجر پوجا سے وقت لے کر ہی والد سے ملاقات کرسکتا تھا۔

کیا شاہ رخ خان واقعی ذمہ دار ہیں؟
1997 میں شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ جب آریان 3 یا 4 سال کا ہوگا تو وہ لڑکیوں کے پیچھے بھاگ سکتا ہے۔

شاہ رخ نے یہ بھی کہا کہ آریان منشیات کا استعمال بھی کرسکتا ہے، اسے زندگی کا آغاز جلدی کرنا چاہیے اور زندگی کو بھرپور انجوائے کرنا چاہیے اوراب آریان خان کی گرفتاری کے بعد سے شاہ رخ خان کوخراب والدکے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نامور شخصیات کیلئے پیسہ اور چکاچوند ہی سب کچھ ہے ان کیلئے اولاد یا جذبات جیسی کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی۔

اونچی سوسائٹی میں غیر روایتی انداز سے جشن منانا اور تقریبات کو معیوب نہیں سمجھا جاتا لیکن شاہ رخ خان جیسے اسٹار کے بیٹے کا منشیات کے کیس میں گرفتار ہونا ضرور تشویشناک ہے۔

Related Posts