دُنیا بھر میں علم کے موتی بانٹنے والے اساتذہ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں علم کے موتی بانٹنے والے اساتذہ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
دُنیا بھر میں علم کے موتی بانٹنے والے اساتذہ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: پاکستان سمیت دُنیا بھر میں علم کے موتی بانٹنے والے اساتذہ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد اساتذہ کے علمی رتبے اور قابلیت کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال اقوامِ متحدہ کے تحت ورلڈ ٹیچرز ڈے منانے کا مقصد 1966 کی یونیسکو سفارشات کی یاد تازہ کرنا ہے جن کے تحت پوری دنیا میں اساتذہ کے رتبے پر مختلف تجاویز دی گئیں اور ان کے ادب و احترام کو لازمی ٹھہرایا گیا۔

بین الاقوامی ادارے ادارے یونیسکو نے اساتذہ کے حقوق اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی تعلیم و تربیت، بھرتیوں، ملازمت، تعلیم دینے اور سیکھنے سکھانے کے طریقہ ہائے کار وضع کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر اہم نکات بیان کیے۔

بع ازاں  1997ء میں یونیسکو کی تیار کردہ سفارشات کی بنیاد پر اعلیٰ سطحی تعلیم کیئے بھی سفارشات تیار کی گئیں۔ اقوامِ متحدہ کے 2030ء کے ایجنڈے میں اساتذہ کی پہچان تعلیم کے میدان میں کلیدی کردار ادا کرنے والوں کے طور پر بیان کی گئی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ اساتذہ منانے کے موقعے پر ٹیچرز کوخراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے مختلف تقریبات، سیمینارز اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ائیرپورٹ، استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

Related Posts