اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خصوصی افراد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جبکہ دنیا کے ہر 10 میں سے 1 شخص کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہے جسے دوست احباب اور عزیز و اقارب کی خصوصی توجہ درکار ہے۔
آج سے 29 برس قبل اقوامِ متحدہ نے خصوصی افراد کے لیے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے اعلان کیا کہ عالمی یومِ خصوصی افراد ہر سال منایا جائے گا، جس کے بعد عالمی برادری نے عالمی دن کو بھرپور تیاری کے ساتھ منانا شروع کردیا۔
دنیا بھر میں غلامی کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
کیمیائی ہتھیاروں کے نقصانات پر آگہی کاعالمی دن
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ خصوصی افراد منانے کا مقصد عوام میں شعور و آگہی پیدا کرنا اور معذور افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہے تاکہ خصوصی افراد خود کو بوجھ نہ سمجھیں اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
دنیا بھر میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقعے پر تقاریب منعقد ہوں گی جن میں خصوصی افراد کو مہمانِ خصوصی بنا کر ان کے مختلف مسائل پر گفتگو کی جائے گی اور ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرکے عوام میں احساس کو فروغ دیاجائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں غلامی کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا۔ 20 ویں صدی عیسوی سے اب تک انسان نے بے مثال ترقی کی تاہم اکیسویں صدی میں پہنچ کر بھی غلامی سے نجات حاصل نہیں کرسکا۔ دنیا کے کروڑوں افراد غلامی کا شکار ہیں۔
پرانے دور میں چند سکوں، اشرفیوں یا جائیداد کے عوض انسانوں کو غلام بنا کر رکھا جاتا تھا۔ لوگ انہیں قید کر لیتے، اپنی مرضی کے کام کرواتے اور سخت اذیتیں اور جسمانی سزائیں دیا کرتے تھے۔ ظالم آقاؤں کو پوچھنے والا کوئی نہ تھا۔