اسپین: اطالوی موبائل ڈیویلپر ایلیس سینڈرو پلوزی کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام کے صارفین جلد ہی اپنے ڈیسک ٹاپ سے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرسکیں گے۔
ایلیس سینڈرو پلوزی کا کہنا ہے کہ انسٹا گرام جلد ہی اپنے صارفین کے لیے ایک انوکھا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔ جس کی بدولت صارفین کی دیرینہ خواہش پوری ہوجائے گی۔
ایلیس سینڈرو نے اپنی ٹوئٹ میں اس اپڈیٹ کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئےکہا ہے کہ’انسٹاگرام اپنے صارفین کو کمپیوٹر پر انسٹا گرام پوسٹ تخلیق کرنے کا اہل بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، فی الحال اس فیچر کی آزمائش داخلی طور پر کی جارہی ہے۔‘
#Instagram is working on the ability to create posts from the desktop website 👀 pic.twitter.com/pATuOHiTGE
— Alessandro Paluzzi (@alex193a) May 14, 2021
پلوزئی کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اسکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسٹا گرام ڈیسک ٹاپ ویب سائٹ کے ٹاپ پر ( ایک گول دائرے کے اندر+ کا نشان) ایک بٹن دیا گیا ہے ۔ ڈیسک ٹاپ یوزر کو صرف اپنی ویڈیو یا تصاویر کو (ڈریگ اینڈ ڈراپ) کرنا ہوگا۔ جب کہ اس فیچرمیں تصاویر (کراپ) کرنے اور (فلٹر) لگانے کے لیے فوٹوایڈیٹر کی سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔
موبائل ایپ کی طرح ڈیسک ٹاپ صارفین تصاویر پر کیپشن بھی لکھ سکیں اور جہاں وہ موجود ہوں گے وہ لوکیشن بھی شامل کرسکیں گے۔ صارفین تصاویر میں لوگوں کو ٹیگ بھی کرسکیں گے، جب کہ جدید سیٹنگ میں تبصروں کے فیچر کو غیرموثر کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا، غلام سرور